اسلام آبا:الیکشن کمیشن نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے الیکشن کمیشن پر حکومت کے دبا کے بیان کو مسترد کر دیا۔ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نہ ماضی میں حکومت کا دبا قبول کیا اور نہ اب کریں گے، صدر مملکت کے بیان پر افسوس ہوا اور ان کے اس بیان کی تردید کرتے ہیں۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق صدرکے بھارتی الیکشن کمیشن سے متعلق بیان سے کمیشن اتفاق کرتا ہے، امید ہے بھارتی الیکشن کمیشن کی طرز پر پاکستان کے الیکشن کمیشن کو صاف شفاف الیکشن کے لیے مطلوبہ اختیارات حاصل ہوں گے۔
