Tuesday, January 27, 2026
ہومتازہ ترینسویڈن نے پاکستان میں اپنا سفارتخانہ بند کردیا

سویڈن نے پاکستان میں اپنا سفارتخانہ بند کردیا

اسلام آباد:سویڈن نے اسلام آباد میں اپنا سفارتخانہ بند کردیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر وزیٹرز کیلئے سفارتخانہ عارضی طور پر بند کیا گیا ہے۔
سویڈن کے سفارتخانے نے عارضی طور پر سفارتخانہ بند ہونے سے متعلق اپنی ویب سائٹ پر ایک وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ مائیگریشن سیکشن موجودہ سیکیورٹی صورتحال میں کسی بھی درخواست پر کارروائی سے قاصر ہے اور یہ دستاویزات قونصل خانے یا گھر کے پتوں پر نہیں بھیجی جا سکتیں۔
بیان میں حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ سفارتخانے کے عملے اور درخواست دہندگان کے وسیع تر مفاد اور حفاظت کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔
سفارتخانے نے کہا ہے کہ سروسز دوبارہ کھولنے سے متعلق کسی بھی سوال کا فی الحال جواب دینے سے قاصر ہیں، ایسے افراد جو اپنے کیس سے متعلق کوئی سوال رکھتے ہیں انہیں مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ مائیگریشن ایجنسی سے رابطہ کریں۔
سویڈن میں پاکستانی سفارتخانے اس حوالے سے اپنے ایک ٹوئٹر بیان میں کہا ہے کہ سویڈش سفارت خانے کی بندش سے پاکستان میں بہت سے طلبا کو پریشانی کا سامنا ہے، جو سویڈن کی یونیورسٹیوں میں داخلے کیلئے کوشاں تھے، ایسے طلبا تعلیمی تقاضوں کو پورا کرنے اور اپنی درخواستوں کی تیاری میں وقت اور پیسہ لگا چکے ہیں۔
پاکستانی سفارتخانے نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستانی طلبا جلد ہی سویڈش ویزے کیلئے درخواستیں دے سکیں گے۔
انہوں نے پاکستان اور سویڈن کے درمیان دیرینہ تعلقات میں تعلیم کی اہمیت اور دونوں ممالک کے درمیان رابطہ قائم کرنے میں طلبا کے کردار پر زور دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔