Wednesday, October 22, 2025
ہومپاکستانانوائرنمنٹ کیس، سی ڈی اے عدالت نے جرم ثابت ہونے پرملزم کوجرمانہ اور سزا سنا دی

انوائرنمنٹ کیس، سی ڈی اے عدالت نے جرم ثابت ہونے پرملزم کوجرمانہ اور سزا سنا دی

اسلام آباد(سب نیوز)سینئر سپیشل مجسٹریٹ سی ڈی اے یم سی آئی نے ملزم فضل اکبر ولد مظفر خان کو وفاقی دارالحکومت میں درخت کاٹنے کے الزام میں 1لاکھ روپے جرمانہ اور قید کی سزا سناتے ہوئے اڈیالہ جیل بھیج دیا، محکمہ انوائرنمنٹ کے اہلکاران محمد شفیق ،مالک خان اور شبیر احمد نے ملزم کو ثبوت کے ہمراہ درخت کاٹتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑکرعدالت سینئر سپیشل مجسٹریٹ پیش کیا۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز محکمہ انوائرنمنٹ سی ڈی اے سیکٹر G9-2کے اہلکاران محمد شفیق ،مالک خان اور شبیر احمد نے دوران ڈیوٹی کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو دیکھاکہ وہ اسلام آباد کی حدود میں درخت کاٹ کر سوزوکی نمبرSLT-2232میں لوڈ کئے ہوئے بھاگنے کی کوشش کر رہا تھا جسے ثبوت کے ہمراہ پکڑکرعدالت سینئر سپیشل مجسٹریٹ سردار محمد آصف کے روبرو پیش کیا۔دوران سماعت سینئر سپیشل مجسٹریٹ سردار محمد آصف نے ریمارکس دیئے کہ کسی کو بھی سی ڈی اے کے حسن کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ایسے جرم میں ملوث کسی ملزم کو معاف نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی وہ کسی رعایت کا مستحق ہے،ایک درخت کی کٹائی ایک انسان کو قتل کرنے کے برابر ہے،ماحول دشمن عناصر کے خلاف سخت کاروائیاں جاری رکھیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔