Tuesday, January 27, 2026
ہومبریکنگ نیوزتوڑ پھوڑ کیس: جے آئی ٹی نے عمران خان و دیگر کو تیسری بار طلب کرلیا،نوٹس جاری

توڑ پھوڑ کیس: جے آئی ٹی نے عمران خان و دیگر کو تیسری بار طلب کرلیا،نوٹس جاری

لاہور:پی ٹی آئی رہنماں اورکارکنوں کی جانب سے جلا گھیرا اور توڑ پھوڑ کے کیس میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے عمران خان ، فواد چوہدری، حماد اظہر، فرخ حبیب اور دیگر پی ٹی آئی رہنماں کی طلبی کیلئے تیسرا حکم نامہ جاری کردیا۔جے آئی ٹی کی جانب سے عمران خان و دیگر رہنماں کو 14 اپریل کو طلب کیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نیتحریک انصاف کے رہنماں اور کارکنوں کی جانب سے جلا گھیرا اور توڑ پھوڑ کے معاملے پر عمران خان سمیت دیگر رہنماں کو طلبی کا تیسرا حکم نامہ جاری کیا ہے۔

یہ تمام رہنما ایک بار بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے، ذرائع کا مزید کہنا ہیکہ عمران خان سمیت دیگر رہنماں کو عدالت نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔