Wednesday, January 28, 2026
ہومبریکنگ نیوزجسٹس قاضی فائز عیسی پر تنقید بے بنیاد ہے، پاکستان بار کونسل

جسٹس قاضی فائز عیسی پر تنقید بے بنیاد ہے، پاکستان بار کونسل

اسلام آباد:پاکستان بار کونسل نے جسٹس قاضی فائز عیسی کی آئین کی گولڈن جوبلی کی تقریب میں شرکت کا خیر مقدم کیا ہے۔ایک بیان میں پاکستان بار کونسل (پی بی سی) کا کہنا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسی کی جوائنٹ آئینی کنونشن میں شرکت کو سراہتے ہیں، سپریم کورٹ کے تمام ججز آئین کے محافظ ہیں۔

پاکستان بار کونسل کا کہنا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسی پر تنقید بے بنیاد ہے، ان کے عزم اور آئینی حمایت پر کوئی شک نہیں۔ پی بی سی کا مزید کہنا ہے کہ جسٹس انور ظہیر جمالی بھی بطور چیف جسٹس سینیٹ سیشن میں شرکت کر چکے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔