Wednesday, January 28, 2026
ہوماسلام آبادسی ڈی اے ، لینڈ ڈائریکٹوریٹ سے فائل چوری کا انکشاف ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر آفتاب سلیم معطل

سی ڈی اے ، لینڈ ڈائریکٹوریٹ سے فائل چوری کا انکشاف ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر آفتاب سلیم معطل

اسلام آباد:چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن نور الامین مینگل کی شہری سہولیاتی مرکز میں کھلی کچہری، لینڈ و بحالیات ڈرایکٹریٹ سے فائل چوری ہونے کی شکایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ و بحالیا ت آفتاب سلیم اور ڈائری کلرک معطل کر دیے،چیئر مین سی ڈی اے نے ہدایت کی ہے کہ واقعے میں شامل پرائیویٹ شخص اور ڈائری کلرک پر ایف آئی آر کرائی جائے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ و بحالیات اور ڈائری کلرک کو معطل کرکے شو کاز نوٹس جاری کیا جائے، کچہری میں چیئر مین سی ڈی اے کی سیکٹر I-11 میں پلاٹ کا قبضہ شہری کے کے حوالے نہ کرنے سے متعلقہ شکایات پر ڈی جی انفورسمنٹ کی سرزنش، آئی الیون میں سی ڈی اے کا آپریشن روکنے اور کار سرکار میں مداخلت پر ایف آئی آر درج کروانے کے احکامات،سی ڈی اے کی زمین پر قابض عناصر جو کار سرکار میں مداخلت کرتے ہیں ان کے خلاف بھرپور قانونی کارروائی کروائی جائے.بلوں کی ادائیگی میں رکاوٹ کی شکایت پر ایک ڈویژنل اکانٹ آفیسر بھی معطل کر دیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔