Thursday, January 29, 2026
ہومبریکنگ نیوزپنجاب انتخابات: فنڈز کی عدم فراہمی پر سپریم کورٹ کا اٹارنی جنرل اور اسٹیٹ بینک کو نوٹس

پنجاب انتخابات: فنڈز کی عدم فراہمی پر سپریم کورٹ کا اٹارنی جنرل اور اسٹیٹ بینک کو نوٹس

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے پنجاب میں انتخابات کیلئے فنڈز کی عدم فراہمی پر اٹارنی جنرل، گورنر اسٹیٹ بینک، سیکریٹری خزانہ اور سیکریٹری الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا۔ عدالت کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے فنڈز فراہم نہیں کئے، عدالتی حکم عدولی کے نتائج قانون میں واضح اور سب کو معلوم ہیں۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب میں انتخابات کیلئے 14 مئی کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور اداروں کو الیکشن کمیشن کی مالی و دیگر لحاظ سے معاونت کی ہدایت کی تھی۔
سپریم کورٹ نے تمام اداروں کو 10 اپریل تک اپنی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا تاہم الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 11 اپریل کو اپنا جواب جمع کرایا، جس میں بتایا گیا کہ حکومت کی جانب سے فنڈز فراہم کئے گئے اور نہ ہی سیکیورٹی سے متعلق معاملات طے پاسکے ہیں۔
سپریم کورٹ نے پنجاب میں انتخابات کیلئے فنڈز کی عدم فراہمی پر اٹارنی جنرل، گورنر اسٹیٹ بینک، سیکریٹری خزانہ اور سیکریٹری الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیئے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے فنڈز فراہم نہیں کئے، فنڈز کی عدم فراہمی عدالتی احکامات کی حکم عدولی ہے، عدالتی حکم عدولی کے نتائج قانون میں واضح اور سب کو معلوم ہیں۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے تمام افسران کو 14 اپریل کو چیمبر میں طلب کرلیا۔ نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ الیکشن کیلئے فنڈز کی فراہمی توہین عدالت کی کارروائی سے زیادہ اہم ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔