اسلام آباد:وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کو عیدالفطر سے پہلے اس ماہ کی تنخواہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مشاورت کے بعد سرکاری ملازمین کو عیدالفطر سے پہلے تنخواہیں جبکہ پنشن بھی ادا کرنے کا فیصلہ کیا۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سیکرٹری خزانہ کو فوری انتظامات کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
عید سے پہلے تنخواہیں ملیں گی یا نہیں؟ وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔