اسلام آباد (سب نیوز)سی ڈی اے کے ڈائریکٹوریٹ لینڈ میں تقرری کے خواہش مند آفیسر عرفان خان مروت دوسری مرتبہ بھی تبدیل کر دئیے گئے ،یاد رہے اس قبل بھی عرفان مروت ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ تعینات کیے گئے تھے تاہم شکایات کی بنیاد پر انہیں دوسرے دن ہی تبدیل کردیا گیا تھا جبکہ اس مرتبہ ایک بار پھر ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ تقرری کے فوری بعد آردڑ ختم کرنے کا مراسلہ جاری کیا گیا ہے،، ماضی بعید میں عرفان مروت پر لینڈ میں انکوائری کے سبب ہٹایا گیا تھا۔
