ہومپاکستانالیکشن کمیشن اور عدالتوں سے انصاف کی توقع ،چودھری شجاعت سرخرو ہوں گے ،مصطفی ملک

الیکشن کمیشن اور عدالتوں سے انصاف کی توقع ،چودھری شجاعت سرخرو ہوں گے ،مصطفی ملک

اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفی ملک نے کہا ہے کہ پارٹی پر قبضہ کی کوشش ہمیشہ ناکام ہو گی، سازشی عناصر بھائیوں میں فتنہ پھیلانے سے باز آجائیں ۔الیکشن کمیشن کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفی ملک نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی،الیکشن کمیشن سے انصاف کی توقع ہے،15 جنوری کا ریکارڈ پیش نہیں کرسکے،ساری کاروئی جعلی تھی ۔مصطفی ملک نے کہا کہ تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد مسلم لیگ پر قبضے کا خیال ترک کردینا چاہیے،پارٹی الیکشن کمشنر اشتیاق گوہر اور بہت سارے اراکین نے بیان حلفی دے دیا کہ ساری کاروائی جعلی تھی،پارٹی اور خاندان کو تقسیم کرنے والے سازشی عناصر نے زیادتی کی،خمیازہ بھگتنا ہوگا۔پارٹی اور خاندان کی عزت چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں اتفاق سے ہے، سب کو رجوع کر لینا چاہیے۔مصطفی ملک نے مزیدکہا کہ الیکشن کمیشن اور عدالتوں سے انصاف کی توقع ہے،چوہدری شجاعت حسین سرخرو ہوں گے ۔خیال رہے چودھری شجاعت حسین کی پارٹی قیادت کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں آج فیصلہ متوقع ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔