ہومتازہ ترینپولیس پر تشدد کا مقدمہ، اسد عمر سمیت 6 رہنماوں کو عدالت سے ریلیف مل گیا

پولیس پر تشدد کا مقدمہ، اسد عمر سمیت 6 رہنماوں کو عدالت سے ریلیف مل گیا

اسلام آباد:پولیس تشدد کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر سمیت 6 رہنماوں کی عبوری ضمانت میں 27 اپریل تک توسیع کردی گئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے عبوری ضمانت پر سماعت کی اسد عمر ،ڈاکٹر یاسمین راشد ،میاں اسلم اقبال ،مسرت جمشید چیمہ ،حسان نیازی سمیت دیگر پیش ہوئے۔
دوران سماعت جے آئی ٹی کے سربراہ عمران کشور عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا اسد عمر کے علاوہ کسی نے تفتیش جوائن نہیں کی جس پر عدالت نے ایس ایس پی عمران کشور کو فوری ملزمان کو شامل تفتیش کرنے کی ہدایت کی۔
ایس ایس پی نے تمام رہنماں کا بیان قلمبند کیا اور عدالت کو بتایا کہ گواہوں کی موجودگی میں رہنماں سے سوالات کرنے ہیں جس پر عدالت نے پی ٹی آئی رہنماوں کو آج ہی جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔