Monday, February 2, 2026
ہومبریکنگ نیوزاربوں کی کرپشن، سابق صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کیخلاف انکوائری شروع

اربوں کی کرپشن، سابق صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کیخلاف انکوائری شروع

لاہور:اینٹی کرپشن پنجاب نے اربوں روپے کی کرپشن کے الزام میں سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف انکوائری شروع کر دی۔ترجمان اینٹی کرپشن پنجاب کا کہنا ہے کہ سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف انکوائری پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں اربوں روپے کی کرپشن کے الزام پر کی جا رہی ہے۔

ترجمان اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد پر پارکنگ،کینٹین اور صفائی کے ٹھیکوں میں رشوت کا الزام ہے، سابق صوبائی وزیر کو 4 اپریل کو دوپہر 12 بجے طلب کیا گیا ہے۔

اینٹی کرپشن پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پی آئی سی اور ایم ایس پر یاسمین راشد کو کروڑوں روپے رشوت دینیکا الزام ہے، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پی آئی سی، ایم ایس ڈاکٹر محمد تحسین اور اے ایم ایس پرچیز ڈاکٹر شکیل کو بھی طلب کیا گیا ہے، اے ایم ایس اسٹور فارمیسی ڈاکٹر مسعود نواز کو بھی ڈاکٹر یاسمین راشد کے ہمراہ طلب کر لیا گیا ہے۔

ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق ملزمان پر سرکاری خزانے کو ایک ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے، ملزمان پر اسٹنٹس کی خریداری میں بھاری کمیشن لینے کا بھی الزام ہے، ملزمان پر بائی پاس آپریشن میں استعمال ہونے والا سامان بھی مہنگے داموں خریدنے کا الزام ہے

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔