Thursday, January 29, 2026
ہومپاکستانبشریٰ بی بی نے بھی توشہ خانہ سے متعلق نیب تحقیقات کو چیلنج کردیا

بشریٰ بی بی نے بھی توشہ خانہ سے متعلق نیب تحقیقات کو چیلنج کردیا

لاہور:سابق وزیراعظم عمران خان کے بعد ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے بھی توشہ خانہ سے معلق نیب کی تحقیقات کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی جانب سے توشہ خانہ کے تحائف سے متعلق نیب کی تحقیقات اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئیں۔
سابق وزیراعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے دائر درخواست میں نیب نوٹسز کو چیلنج کیا گیا ہے۔
درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ نیب کو کیس انکوائری سے انویسٹی گیشن میں تبدیل کرنے سے روکا جائے، بشریٰ بی بی کا کہنا ہے کہ نیب کو میرے خلاف کسی بھی تادیبی کارروائی سے روکا جائے۔
اس سے قبل پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان بھی توشہ خانہ تحائف سے متعلق نیب تحقیقات کو چیلنج کرچکے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔