Thursday, January 29, 2026
ہومپاکستانچودھری شجاعت کامسلم لیگ سندھ کے صدر طارق حسن کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

چودھری شجاعت کامسلم لیگ سندھ کے صدر طارق حسن کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

لاہور :پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے وزیر اعلی سندھ کے مشیر اور پارٹی صدر طارق حسن کی والدہ کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے ۔اپنے ایک تعزیتی بیان میں چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ والدہ کا کوئی نعم البدل نہیں ہوتا، اللہ تعالی مرحومہ کے درجات بلند کریں اور پسماندگان کو صبر جمیل دیں ۔چودھری شجاعت حسین نے ہدایت کی کہ مسلم لیگی کارکن طارق حسن کی والدہ کے نماز جنازہ میں بھرپور شرکت کریں۔مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر چودھری محمد سرور،وفاقی وزرا طارق بشیر چیمہ،چودھری سالک حسین،چودھری شافع حسین ،مسز فرخ خان ،مصطفی ملک،رضوان صادق خان ،صفدر باغی،دلفراز خان نے بھی طارق حسن سے ان کی کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ مصطفی ملک نے کہا کہ طارق حسن کی والدہ کا انتقال عظیم سانحہ ہے،پوری پارٹی غمزدہ اور انکے دکھ میں شریک ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔