Sunday, December 22, 2024
ہومتازہ ترینمثبت کیسز کی شرح 8.16 فیصد تک پہنچ گئی، این سی او سی

مثبت کیسز کی شرح 8.16 فیصد تک پہنچ گئی، این سی او سی

اسلام آباد، ملک میں مثبت کیسز کی شرح 8.16 فیصد تک پہنچ گئی، کراچی میں سب سے زیادہ مثبت کیسز کی شرح 20.12 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا مارننگ سیشن اجلاس ہوا جس میں کورونا وبا روکنے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ این سی او سی کے مطابق حیدرآباد دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کیسز کی شرح 18 اعشاریہ 43 فیصد ہے۔ ایبٹ آباد میں کورونا کیسز کی شرح 14 اعشاریہ 53 فیصد ہے۔ ملک بھر میں کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ این سی او سی کے مطابق آزاد کشمیر میں مثبت کیسز کی شرح 11.9 فیصد، بلوچستان میں 12.5 فیصد، گلگت بلتستان میں 4.7 فیصد، اسلام آباد میں 6.6 فیصد، خیبرپختونخوا میں 5.6 فیصد، پنجاب میں 4.2 فیصد اور سندھ میں 14.1 فیصد ہوگئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔