Monday, December 23, 2024
ہومپاکستانسی ڈی اے کابلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی،این او سی کے بغیر تعمیرات پر آپریشن

سی ڈی اے کابلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی،این او سی کے بغیر تعمیرات پر آپریشن

اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)انتظامیہ کی جانب سے بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی اور ادارہ ہذا سے منظوری(این او سی)کے بغیر کی گئی تعمیرات کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہیں۔مارچ 2021کے دوران ادارہ ہذا کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول(بی سی ایس)کی جانب سے بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر105عمارتوں کونوٹسسز،8کوشوکاز،4کوسیل،2کمرشل عمارتوں میں غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کیاگیاہے۔جبکہ 2مالکان کے خلاف دوبارہ غیر قانونی تعمیرات پر ایف آئی آر درج کی گئیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے )انتظامیہ شہر بھرمیں غیرقانونی تعمیرات، تجاوزات اور بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں کررہی ہے۔اسی ضمن میں ادارہ ہذا کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول (بی سی ایس) ون، ٹواور تھری نے گزشتہ ماہ مارچ کے دوران بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزیوں اورسی ڈی اے سے این او سی(اجازت نامہ) حاصل کئے بغیر کی گئی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے بی سی ایس ون نے کل 24نوٹسسز،بی سی ایس نے بھی 24جبکہ تھری نے 57 نوٹسسز ایشو کئے ہیں۔بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزیوں پر بی سی ایس ون نے3،ٹو نے ایک اور تھری نے 4شوکاز جاری کئے۔بی سی ایس ون نے سیکٹر ایف ایٹ تھری میں ایک، ٹو نے سیکٹر ایٹ ون میں 2اورجی الیون میں ایک عمارت کو سیل کیا۔ اضافی بلاکس کیغیر قانونی تعمیرات پر بی سی ایس ون نے ایک اور تھری نے 2عمارتوں کو مسمار کیا۔جبکہ غیر قانونی اضافی تعمیرات کو ادارہ ہذا کی جانب سے مسمار کرنے پرمالکان کی جانب سے دوبارہ غیر قانونی تعمیرات پر2ایف آئی آر بھی درج کروائی گئی ہیں۔دوسری جانب سربمہر کی گئی عمارتوں کی سیل توڑنے پربھی مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی گئیں۔جبکہ عمارتوں میں غیر قانونی تعمیرات پر مالکان کو15یوم کے نوٹسسزاور7یوم کے شوکاز جاری کئے گئے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔