Thursday, January 29, 2026
ہومبریکنگ نیوزرمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت کمیٹی کا اجلاس جاری

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت کمیٹی کا اجلاس جاری

پشاور: ماہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اوقاف ہال پشاور میں ہورہا ہے جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس ملک بھر میں جاری ہیں۔

مرکزی، زونل اور مقامی کمیٹی ماہ رمضان المبارک کے چاند کی رویت کی شہادتوں کی بنیاد پر جمعرات 23 مارچ کو روزہ ہونے یا نہ ہونے کا اعلان کریں گی۔ ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ پشاور میں آج مطلع جزوی ابر آلود ہے اس لیے چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔