Sunday, May 24, 2026
ہومبریکنگ نیوزعمران خان کے قریبی رشتہ دار حسان نیازی گرفتار

عمران خان کے قریبی رشتہ دار حسان نیازی گرفتار

اسلام آباد (سب نیوز )چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بھانجے اور پی ٹی آئی رہنما حسان نیازی کو گرفتار کر لیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے حسان نیازی کو جی الیون جوڈیشل کمپلیکس کے باہر سے حراست میں لیاہے ، کورٹس کے باہر چیکنگ سخت کر دی گئی ہے ۔گرفتاری کے بعد حسان نیازی کو تھانہ رمنا منتقل کر دیا گیا ہے۔

وکیل نعیم حیدر نے بتایا کہ حسان عدالت سے میرے ساتھ باہر نکلے، پولیس کو بتایا کہ ضمانت ہو گئی ہے لیکن ایس پی زبردستی گاڑی میں بٹھا کر حسان کو ساتھ لے گئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔