Sunday, May 24, 2026
ہومبریکنگ نیوزوفاقی وزیرداخلہ کا شیریں مزاری کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان

وفاقی وزیرداخلہ کا شیریں مزاری کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان

اسلام آباد(سب نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کردیا۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے شیریں مزاری کا ایک ٹوئٹ قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے کو بھجوایا ہے۔رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پولیس افسران کے خلاف جھوٹ بول کر عوام کو اکسانا جرم ہے،

سوشل میڈیا پر پولیس سمیت اداروں کے خلاف پروپیگنڈے اور جعلی ویڈیوز پر آپریشن کلین اپ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ فارن ایجنٹ ریاست کے خلاف کھل کر سامنے آ چکے ہیں، انہیں انجام تک پہنچائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔