Sunday, May 24, 2026
ہومبریکنگ نیوزآئی ایم ایف کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام سے متعلق قیاس آرائیوں کی تردید

آئی ایم ایف کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام سے متعلق قیاس آرائیوں کی تردید

واشنگٹن (سب نیوز) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے سٹاف لیول معاہدے کیلئے پاکستان کے نیو کلیئر اثاثوں سے متعلق کسی بھی طرح کی شرط عائد کرنے کی تردید کردی ۔

آئی ایم ایف کی نمائندہ برائے پاکستان ایسٹر پریز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام سے متعلق قیاس آرائیوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے، پاکستان سے مذاکرات صرف معاشی پالیسی پر ہو رہے ہیں۔

ایسٹر پریز نے کہا کہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان کسی بھی معاہدے میں نیو کلیئر پروگرام کے بارے میں کوئی بات نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے مذاکرات معاشی مسائل اور بیلنس آف پیمنٹ کا مسئلہ حل کرنے پر ہو رہے ہیں، مذاکرات کا محور میکرو اکنامک استحکام اور مالی استحکام لانا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔