Monday, December 23, 2024
ہومپاکستانسی ڈی اے، سری نگر ہائی وے پر ریسٹ ایریا ،بیت الخلا کی تعمیر،شجرکاری مہم جاری

سی ڈی اے، سری نگر ہائی وے پر ریسٹ ایریا ،بیت الخلا کی تعمیر،شجرکاری مہم جاری

اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)انتظامیہ کی جانب سے سری نگر ہائی وے پر ریسٹ ایریا(قیام گاہ)،بیت الخلا کی تعمیراور شجرکاری مہم زور و شور سے جاری ہے۔مذکورہ ہائی وے پر پشاور انٹر چینج کے تمام لوپ کی اسٹیٹ آف دی آرٹ لینڈ اسکیپنگ بھی مکمل کرلی گئی ہے۔جبکہ اگلے مرحلہ پر گولڑہ موڑ انٹر چینج کی لینڈ اسکیپنگ شروع کردی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارہ سی ڈی اے انتظامیہ روڈ انفرااسٹکچر کی مرمت وبحالی کے ساتھ اس کی تزئین وآرائش اور خوبصورتی میں اضافے قدرتی حسن میں اضافے کیلئے بھی کوشاں ہے۔اسی ضمن میں سری نگر ہائی وے پرشجرکاری کی جارہی ہے،مذکورہ ہائی وے پر دونوں اطراف مکمل پھولدار، پھلدار اور سایہ دار درخت اور پودے لگانے کاعمل جاری ہے۔جبکہ سری نگر ہائی وے کی سلوپ پرکریزیا،کچنار،سیپیم سمیت دیگرانتہا ئی خوبصورت درختوں کو مکمل پلاننگ کے ساتھ منظم انداز سے لگایا جارہا ہے۔پشاور موڑ انٹر چینج کی بیوٹیفکیشن کاکام بھی جلد مکمل ہونے والا ہے۔سرینا چوک پر انتہائی خوبصورت پھولوں کی پنیری لگائی جاچکی ہے۔جبکہ جی نائن،جی ٹین اور جی الیون چوک پربھی جدید طرز کے شجرکاری کیلئے ڈیزائن بنائے جاچکے ہیں۔دوسری جانب سی ڈی اے انتظامیہ کی ہدایات پرسری نگر ہائی وے پر عوام کی سہولت کیلئے دوریسٹ ایریاز اورپورٹ ایبل بیت الخلا بھی بنائے جارہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔