Wednesday, September 10, 2025
ہومتازہ ترینعمران خان کی حاضری معمہ،شبلی فراز شیٹ سمیت غائب

عمران خان کی حاضری معمہ،شبلی فراز شیٹ سمیت غائب

اسلام آباد (سب نیوز)عمران خان کی توشہ خانہ فوجداری کیس میں حاضری معمہ بن گئی ،عمران خان سے حاضری کرانے کیلئے جانے والے ایس پی سمیع ملک واپس آگئے ،ایس پی سمیع ملک کی حالت بھی ٹھیک نہیں ،ساتھی اہلکار نے سہارا دے رکھا ہے۔

عمران خان کے وکیل نے پولیس سے سوال کیا کہ شبلی فراز کدھر ہیں جس پر ایس پی نے جواب دیا کہ باہر شیلنگ ہو رہی تھی مجھے نہیں پتہ وہ کہاں گئے۔ذرائع کے مطابق عمران خان کی حاضری لگانے والا پرچہ شبلی فراز کے پاس تھا،شبلی فراز اب حاضری کے پرچے کے ساتھ غائب ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔