اسلام آباد(سب نیوز)مسلم لیگ ن کے چیف آرگنائزر مریم نوا ز نے طنزیہ ٹوئٹ کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ میرے پاس حاضر ہو کر ، میری حاضری قبول فرمائی جائے۔
مسلم لیگ (ن)کی چیف آرگنائزر و سینیئر نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیراعظم عمران خان کی عدالت میں حاضری کی درخواست پر طنز کیا ہے۔عمران خان نے اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پولیس مجھ پر شیلنگ کر رہی ہے، پولیس عدالت میں داخل نہیں ہونے دے رہی لہذا اپنا اسٹاف بھیج کر میری حاضری قبول کریں۔عدالت نے عمران خان کی درخواست منظور کرلی۔
میرے پاس حاضر ہوکر میری حاضری قبول فرمائی جائے، مریم نواز کا ٹوئٹ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔