جدہ(خالد نواز چیمہ )آسٹریا میں پاکستان کے سفیر آفتاب احمد کھوکھر کو ایشیا گروپ نے او آئی سی کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی برائے 2024-2029 کے لیے منتخب کر لیا ہے۔ وزرائے خارجہ کی کونسل، اپنے جاری 49ویں اجلاس کے دوران، کل ان کے انتخاب کی تصدیق کرے گی۔آفتاب احمد کھوکھر اس وقت آسٹریا میں پاکستان کے سفیر اور ویانا میں قائم بین الاقوامی اداروں میں پاکستان کے مستقل نمائندے کے طور خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔اسلامی تعاون تنظیم نے آفتاب احمد کھوکھر کو 2024 سے 2029 کی مدت کیلئے سائنس اور ٹیکنالوجی کا اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل منتخب کیا ہے ۔
سفارتکار آفتاب احمد کھوکھر اوآئی سی کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی منتخب
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
