Wednesday, December 31, 2025
ہومبلوچستانن لیگ سعودی عرب کے رہنما مہر عبدالخالق لک کی جانب سے علیم خان کے اعزاز میں ظہرانہ

ن لیگ سعودی عرب کے رہنما مہر عبدالخالق لک کی جانب سے علیم خان کے اعزاز میں ظہرانہ

جدہ(خالد نواز چیمہ )مسلم لیگ ن سعودی عرب کے سیکرٹری جنرل جدہ سیاسی وسماجی شخصیت مہر عبدالخالق لک نے لک ھاوس میں پاکستان کی سیاست کا ایک بڑا نام سمآ میڈیا گروپ کے سربراہ علیم خان کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ دیاجس کے مہمان خصوصی مرکزی سیکرٹری جنرل سعودی عرب ملک منظور حسین اعوان تھے۔۔جس میں حافظ عبدالماجد ۔ مرکزی صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ حافظ آمان اللہ ۔مہر ایوب لک ۔پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے مرکزی نائب صدر رانا محمد نواز خاں ۔مہر فیصل لک ۔مرکزی نائب صدر سعودی عرب چوہدری محمد شہباز ۔پرل گروپ کے عہدیدارچوہدری عبدالرف ۔زکا باجوہ زبیر بابر ۔ایم اے عالم ۔مہر محبوب لک ۔خالد نواز چیمہ محمد۔عدیل ۔مسعود لک جمیت علما اسلام کے سجاد۔فضل عباس ۔رانا عبداللہ۔ اور اہم سعودی اور پاکستانی شخصیات شریک تھیں ظہرانے کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور پاکستان دیرینہ دوست ہیں جنھوں نے ہمیشہ ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا ہے اور سعودی عرب سرمایہ کاری کے حوالے سے جس طرح سے غیر ملکیوں کو سہولیات فراہم کر رہا ہے اس سے سعودی معیشت پر مزید مثبت اثرات مرتب ہونگے اور سعودی عرب میں مقیم لاکھوں ورکرز اور کاروباری پاکستانی ملکی سرمایہ ہیں جو ملک و قوم کی خدمت کا فریضہ انجام دے رہے ہیں ۔ظہرانے میں کے اختتام پر چوہدری عبدالخالق لک اور مسلم لیگ ن سعودی عرب کے سیکرٹری جنرل ملک منظوراعوان نے عبدالعلیم خان کو تحائف سے نوازا عبدالعلیم خان آج عمرہ کی ادائیگی کرنے کے بعد مدینہ منورہ میں روضہ رسول پر حاضری دینے کے لیے روانہ ہوجائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔