Wednesday, December 31, 2025
ہومبریکنگ نیوزحکومت مذاکرات کیلئے تاریخ اور مقام دے ، پی ٹی آئی

حکومت مذاکرات کیلئے تاریخ اور مقام دے ، پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان مذاکرات کی حمایت کر چکے ہیں لہذا بات چیت کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے تاریخ اور مقام طے کیے جائیں۔
انھوں نے ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ(وزیر قانون)اعظم نذیر تارڑ روز بیان دے رہے ہیں کہ مل کر بیٹھیں اور مسائل کا حل کریں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی بات چیت کا کہا ہے۔
اس عمل کو بیان سے آگے بھی بڑھائیں اور جماعتوں کو ملنے کی تاریخ اور مقام دیں۔ عمران خان پہلے ہی مذاکرات کی حمایت کر چکے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔