ہومدنیاشیخ عبدالرحمن السدیس کو امام کعبہ بنے40 سال مکمل، پہلی امامت کی ویڈیو سامنے آگئی

شیخ عبدالرحمن السدیس کو امام کعبہ بنے40 سال مکمل، پہلی امامت کی ویڈیو سامنے آگئی

پاکستان میں سعودی ایمبیسی کے پریس اتاشی کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ شیخ عبدالرحمان السدیس (حرم مکی کے شیخ ) نے مسجد حرم میں امامت کے 40 سال مکمل کر لیے ہیں۔
بادشاہ فہد بن عبد العزیز نے 1984 میں شیخ عبدالرحمان السدیس کو 22 سال کی عمر میں شاہی فرمان کے ذریعے امام کعبہ مقرر کیا تھا۔
عرب میڈیا کے مطابق شیخ عبدالرحمان السدیس نے 22 شعبان 1404 میں حرم شریف میں امامت اور خطابت کا آغاز کیا،شیخ عبدالرحمان السدیس نے حرم شریف میں فرائض کا آغاز نماز عصر کی امامت سے کیا تھا۔
سعودی ایمبیسی کے پریس اتاشی کی جانب سے شیخ عبد الرحمان السدیس کی پہلی امامت کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔