Wednesday, January 28, 2026
ہومکھیلایل ایل سی ماسٹر، ایشیا لائنز نے ورلڈ جانٹس کو 35 رنز سے شکست دیدی

ایل ایل سی ماسٹر، ایشیا لائنز نے ورلڈ جانٹس کو 35 رنز سے شکست دیدی

دوحہ:اسکائی نیٹ ایل ایل سی ماسٹر میں ایشیا لائنز ایک فتح اپنے نام کرلی ۔ دوحہ میں کھیلے گئے میچ میں اس نے ورلڈ جائنٹس کو 35 رنز سے ہرادیا۔ ورلڈ جائنٹس کو آخری 2 اوورز میں 51 رنز درکار تھے تاکہ کپتان شاہد آفریدی نے اچھا اوور کرایا اور صرف 7 رنز دیئے۔ تنویر نے آخری اوور پھینکا جس کی چوتھی گیند پر کیون اوبرائن نے چھکا لگایا ۔ اس اوور میں انہوں نے 8 رنز دیئے اور اپنی ٹیم کو 35 رنز سے فتح دلادی۔ ایشیا لائنز نے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 99 رنز بنائے جبکہ ورلڈ جائنٹس مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 64 رنز بناسکی۔ مصباح الحق کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔