Wednesday, January 28, 2026
ہومتازہ تریننیب ترامیم کیس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی

نیب ترامیم کیس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی

سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیخلاف چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی درخواست پر 44 ویں سماعت آج ہوگی۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی خصوصی بنچ ساڑھے 12 بجے سماعت کرے گا، عدالت عظمی نے کیس کے فریقین کو نوٹس جاری کررکھا ہے۔
عمران خان کے وکیل خواجہ حارث 27 سماعتوں پر دلائل مکمل کر چکے ہیں، حکومتی وکیل مخدوم علی خان 17 ویں بار اپنے دلائل جاری رکھیں گے۔
سپریم کورٹ کے حکم پر نیب واپس ہونیوالے مقدمات کی دو بار رپورٹ جمع کرا چکی ہے، پہلی رپورٹ کے مطابق 221 ریفرنسز واپس نیب بھجوائے جاچکے ہیں، دوسری رپورٹ میں 364 ریفرنسز واپس نیب کو بھیجے گئے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔