لاہور: سابق وزیر اعلی پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز شریف آج رات وطن واپس پہنچیں گے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب میں ہونے والے انتخابات کے حوالے سے حمزہ شہباز شریف کو مسلم لیگ (ن) میں اہم ذمہ داری دی جائے گی، سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف انتخابی مہم میں ن لیگی رہنماں اور کارکنوں کو ایکٹیو کریں گے۔
واضح رہے صوبے میں 30 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے انتخابات ہونے ہیں اس حوالے سے انتخابی مہم چلانے کیلئے حمزہ شہباز شریف خصوصی طور پر واپس پہنچ رہے ہیں، سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن نے پنجاب میں انتخابات کا شیڈول بھی جاری کر دیا ہے۔