اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے)اور ملائیشیا ائیر لائنز کے درمیان 11 بین الاقوامی سیکٹرز کیلئے کوڈ شیئرنگ معاہدہ ہوگیا ہے۔
اس معاہدے کے تحت 11بین الاقوامی سیکٹرز کو پاکستان کی قومی ائیر لائن کے فضائی آپریشن میں شامل کرلیا گیا ہے۔کوڈ شیئرنگ پارٹنر شپ کے تحت پی آئی اے کے مسافر کوالالمپور کے راستے مختلف شہروں تک سفر کرسکیں گے۔
معاہدے کے تحت شامل کیے گئے نئے سیکٹرز میں سڈنی، پرتھ، میلبورن، ایڈیلیڈ، آک لینڈ، سنگاپور، بنکاک اور پھوکٹ شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے مسافر کوڈ شئیرنگ کے تحت منیلا، جکارتہ اور ہوچی من کیلئے بھی سفر کرسکیں گے۔
پی آئی اے اور ملائیشیا ائیر لائنز کے درمیان کوڈ شیئرنگ کا معاہدہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔