ہومپاکستانبنوں، ایف سی کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، اہلکار شہید

بنوں، ایف سی کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، اہلکار شہید

بنوں (سب نیوز) ایف سی کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک اہلکارشہید ہو گیا۔ بنوں پولیس کے مطابق بکا خیل کے علاقے میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ۔

بنوں پولیس نے بتایا ہے کہ حملے کے نتیجے میں ایک ایف سی اہلکار زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ بنوں پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فورسز کی نفری موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جبکہ دہشت گرد فرار ہو گئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔