لاہور (سب نیوز )مسلم لیگ (ن)کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ خوف سے گھر میں دبک جانے والے کو گیدڑ کہتے ہیں، پولیس کے ڈر سے تحریکیں کینسل کرنے والے، خوف سے گھر میں دبک جانے والے کو گیدڑ کہتے ہیں، جو آمر مشرف کی کھڑی کی ہر رکاوٹ توڑ کر سامنے سے لیڈ کرتا ہے، اس شیر دل لیڈر کو نواز شریف کہتے ہیں۔
عمران خان کی طرف سے ریلی ایک روز کیلئے موخر کئے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پولیس کے ڈر سے تحریکیں منسوخ کرنے والے کو گیدڑ کہتے ہیں ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مسلم لیگ ن کی چیف آگنائزر مریم نواز کا کہنا تھا کہ پولیس کے ڈر سے تحریکیں کینسل کرنے والے اور خوف سے گھر میں دبک جانے والے کو گیدڑ کہتے ہیں۔مریم نواز نے مزید کہا کہ جو آمر مشرف کی کھڑی کی ہر رکاوٹ توڑ کر، سامنے سے لیڈ کرتا ہے اور گوجرانوالہ پہنچنے سے پہلے عدلیہ بحال کروا دیتا ہے اس شیر دل لیڈر کو نواز شریف کہتے ہیں۔
