ہومپاکستانالیکشن کمیشن دفاتر ہفتہ اور اتوار کو کھلے رہیں گے، اعلامیہ

الیکشن کمیشن دفاتر ہفتہ اور اتوار کو کھلے رہیں گے، اعلامیہ

اسلام آباد (سب نیوز)الیکشن کمیشن نے مرکزی، صوبائی اور ضلعی دفاتر ہفتہ اور اتوار کو کھلے رکھنے کا اعلان کردیا، نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے عام انتخابات کی تیاریوں کیلئے دفاتر ہفتہ اور اتوار کو بھی کھلے رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو ای سی پی کے مرکزی و صوبائی سیکریٹریٹ اور ضلعی دفاتر کھلے رہیں گے۔پنجاب اسمبلی کے انتخابات 30 اپریل کو ہوں گے جبکہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے انتخابات کیلئے تاحال تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔