Friday, May 29, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومتازہ ترینبی آر ٹی پشاور کو دو سال میں 6ارب سے زیادہ کا خسارہ

بی آر ٹی پشاور کو دو سال میں 6ارب سے زیادہ کا خسارہ

پشاور(سب نیوز) بی آر ٹی کے اخراجات زیادہ آمدن کم ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

دستاویزات کے مطابق 2 سال کے دوران بی آر ٹی پشاور کو 6 ارب 35 لاکھ سے زیادہ کا خسارہ ہوا، 22-2021 میں بی آر ٹی کو 1 ارب 53 کروڑ 9 لاکھ روپے کی آمدن ہوئی جبکہ اخراجات 4 ارب 50 کروڑ سے زیادہ ہوئے۔رواں مالی سال میں اب تک 5 ارب 94 کروڑ سے زیادہ کے اخراجات ہو چکے ہیں اور آمدن 2 ارب 38 کروڑ 19 لاکھ روپے ہے، رواں سال اب تک بی آر ٹی 3 ارب روپے سے زیادہ کے خسارے میں ہے۔

اس حوالے سے ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی کے ایک مسافر کو تقریبا 40 روپے کی سبسڈی مل رہی ہے، یہ عوامی منصوبہ ہے، اس منصوبے کا مقصد منافع کمانا نہیں ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔