Thursday, May 28, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزعلی بلال کیساتھ کیا واقعہ ہوا ؟ پی ٹی آئی کارکن کو ہسپتال چھوڑ کر جانیوالے ڈرائیور کا بیان سامنے آگیا

علی بلال کیساتھ کیا واقعہ ہوا ؟ پی ٹی آئی کارکن کو ہسپتال چھوڑ کر جانیوالے ڈرائیور کا بیان سامنے آگیا

پی ٹی آئی کارکن علی بلال عرف ظل شاہ کوہسپتال سے چھوڑ کر فرار ہونے والے ڈرائیور کا بیان سامنے آگیا۔
ڈرائیور جہانزیب نے اپنے بیان میں بتایا کہ وہ حاصل پور کا رہائشی ہے اور پانچ سال سے پرائیوٹ کمپنی میں ڈرائیور کی نوکری کررہا ہے۔
جہانگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ دوست سے ملنے گیا تھا جہاں ان لوگوں نے باہر کھانا کھانے کا فیصلہ کیا، گاڑی بھی وارث روڈپر کھڑی کرنی تھی لیکن لنکرز کالونی سے مال روڈ پر چڑھے تو وہاں گاڑی سے ایک بندے کی ٹکر ہوئی۔
جہانزیب نے کہا کہ رش زیادہ ہونے کی وجہ سے گاڑی نکالنی پڑی اور اس بندے کو سروسز اسپتال لے گئے، ڈاکٹرز نے ہمیں کہا کہ اس بندے کا انتقال ہوگیا ہے، اس وجہ سے ہم وہاں سے نکل آئے اورگاڑی کھڑی کرنے کے بعد گھر آگئے

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔