Wednesday, January 28, 2026
ہومبریکنگ نیوزنواز شریف نے وطن واپسی سے متعلق بڑے سرپرائز کا اعلان کردیا

نواز شریف نے وطن واپسی سے متعلق بڑے سرپرائز کا اعلان کردیا

عام انتخابات سے قبل بڑی سیاسی ہلچل، قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے وطن واپسی کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق قائد ن لیگ نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کچن کابینہ کا وڈیو لنک اجلاس ہوا۔ نواز شریف نے دوران اجلاس اپنی وطن واپسی بارے سرپرائز کا اعلان کردیا۔
نواز شریف نے کہا ہے کہ تیاری رکھیں 15دن میں بھی آسکتا ہوں اور دو ماہ میں بھی۔ وطن واپسی پر کن حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے سب جانتا ہوں۔
نواز شریف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ضروری ہوگیا ہے کہ قوم کو عمران خان جیسے فتنے سے نجات دلاں۔ نواز شریف نے ہدایت کی کہ مریم نواز کی انتخابی مہم میں سب رہنما مدد اور تعاون کریں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ حمزہ شہباز بھی جلد پاکستان پہنچ جائیں گے۔
نواز شریف نے ہدایت کی کہ انتخابات اپریل میں ہوں یا اکتوبر میں، پارٹی تیاری رکھے۔ پنجاب اسمبلی کے ٹکٹس پارٹی وفاداروں اور اپنے حلقوں میں مضبوط امیدواروں کو ملیں گے۔ عمرانی دور کی تمام بے قاعدگیاں اور غلط فیصلے عوام کے سامنے رکھے جائیں گے۔ جیسے کو تیسا کرنے کا وقت آچکا ہے۔ مریم نواز اب عمران نیازی اور ان کے سہولت کاروں کو بھرپور جواب دے رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، مریم نواز، حمزہ شہباز، سعد رفیق، پرویز رشید، رانا ثنا اللہ، خواجہ آصف و دیگر نے شرکت کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔