Tuesday, October 21, 2025
ہومپاکستانایف آئی اے کا کروڑوں کی مشکوک ٹرانزیکشن پر سائرہ انور کو شوکاز نوٹس

ایف آئی اے کا کروڑوں کی مشکوک ٹرانزیکشن پر سائرہ انور کو شوکاز نوٹس

لاہور(سب نیوز ) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)نے کروڑوں روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن پر سائرہ انور نامی خاتون کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا۔

ایف آئی اے کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ کی جانب سے جمع کرایا گیا جواب مشکوک ٹرانزیکشن سے مطابقت نہیں رکھتا، 14 مارچ تک مشکوک ٹرانزیکشن کا ریکارڈ جمع کرائیں۔نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ سائرہ انور سے مختلف اکاونٹس سے منتقل ہونے والی ٹرانزیکشن کا جواب طلب کیا ہے

سائرہ انور سے کروڑوں روپے کی مبینہ ٹرانزیکشن کے بارے میں تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔سائرہ انور کو بھیجے گئے ایف آئی اے کے نوٹس میں کہا گیا ہے آپ کو پہلے بھی موقع دیا گیا، آپ مشکوک ٹرانزیکشن کے بارے میں وضاحت نہیں دے سکیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔