Wednesday, October 22, 2025
ہومپاکستانشمالی و جنوبی وزیرستان ، فورسز کے آپریشن میں 5دہشت گرد ہلاک

شمالی و جنوبی وزیرستان ، فورسز کے آپریشن میں 5دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی (سب نیوز )سیکیورٹی فورسز نے شمالی اور جنوبی وزیرستان کے اضلاع میں انٹیلی جنس اطلاع پر کارروائیاں کرتے ہوئے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق 10 مارچ کو شمالی اور جنوبی وزیرستان کے اضلاع میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گیے، جس کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور بھاری مقدار میں سامان بھی برآمد ہوا جبکہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔آئی پی آر کا اعلامیہ میں مزید کہنا تھا کہ پاک فوج غیر متزلزل عزم کے ساتھ اپنی سرزمین کے ایک ایک انچ حصے سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔