Monday, December 15, 2025
ہومبریکنگ نیوزکچے میں ڈاکوں کیخلاف فوج اور رینجرز کے ساتھ آپریشن کا فیصلہ

کچے میں ڈاکوں کیخلاف فوج اور رینجرز کے ساتھ آپریشن کا فیصلہ

کراچی-سندھ حکومت نے کچے کے علاقے میں ڈاکوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلی سندھ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری داخلہ اور آئی جی نے کچے کے علاقے میں ڈاکوں کے خلاف آپریشن سے متعلق بریفنگ دی۔آئی جی سندھ نے کہا کہ کچے کے علاقے میں پولیس کو ملٹری گریڈ کے اسلحے کی ضرورت ہے اور ملٹری گریڈ کیاسلحے کی خریداری کی سفارش ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کی تھی، اس اسلحے کی خریداری کے لیے 2.7 ارب روپے کی ضرورت ہے تاہم اس حوالے سے وزارت داخلہ سے بھی این او سی لی جائے گی۔سندھ کابینہ نے کچے کے علاقے میں ڈاکوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کا فیصلہ کیا جس میں سندھ، پنجاب اور بلوچستان کی پولیس کے رینجرز اور فوج بھی حصہ لے گی۔ اس موقع پر وزیراعلی کا کہنا تھا کہ یہ ایک مشترکہ اور پری پلان آپریشن ہوگا جب کہ آپریشن آئی جی پولیس اپنی منصوبہ بندی سے شروع کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔