اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم عمران خان کے بعد صدر عارف علوی بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے، اللہ تعالی کورونا متاثرین پر رحم فرمائے۔اپنے ٹویٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ ویکسین کی پہلی خوراک لی تھی لیکن اینٹی باڈیز 2 ڈوز کے بعد تیار ہونا شروع کردیتی ہیں جو ایک ہفتے میں ہونے والی تھی۔ برائے مہربانی محتاط رہیں۔اپنے ٹویٹ میں صدر عارف علوی نے قرآن پاک کی آیت بھی شیئر کی جس کا ترجمہ ہے۔اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہی شفا دیتا ہے۔
وزیراعظم کے بعد صدر عارف علوی کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔