Sunday, December 22, 2024
ہومدنیانہرسوئز میں پھنسے بحری جہاز کو ایک ہفتے بعد ہٹا دیا گیا

نہرسوئز میں پھنسے بحری جہاز کو ایک ہفتے بعد ہٹا دیا گیا

قاہرہ،ایشیا اور یورپ کو ملانے والے اہم تجارتی راستے نہرسوئز میں پھنسنے والے بحری جہاز کو ایک ہفتے بعد ہٹا دیا گیا۔مصر کی نہر سوئز میں پھنسے دیوہیکل بحری جہاز ایور گیون کو بالآخر ایک ہفتے کی سر توڑ کوششوں کے بعد راستے سے ہٹالیا گیا ہے تاہم ابھی تک مکمل بحری راستہ کو بحال نہیں کیا گیا ہے، جہاز کے کناروں سے ریت، مٹی ہٹانے کے لیے درجنوں ٹگ بوٹس اور کیچڑ نکالنے کیلئے دو جہازوں کی مدد حاصل کی گئی تھی،بحری جہاز منگل کے روز ایشیا اور یورپ کو ملانے والے اہم تجارتی راستے نہرسوئز میں پھنسا تھا جس کے باعث سیکڑوں تجارتی جہازوں کی آمدورفت کا راستہ بند ہوگیا تھا اور کئی ممالک کو اربوں ڈالرز کا نقصان اٹھانا پڑا تھا۔واضح رہے کہ ایور گیون بحری جہاز نہر سوئز سے گزرتے ہوئے بحیرہ روم کی جانب گامزن تھا اور تکنیکی خرابی کی وجہ سے اپنا توازن اور سمت برقرار نہ رکھ سکا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔