Saturday, January 11, 2025
ہوماسلام آبادسی ڈی اے کی انسداد تجاوزات مہم بلا تفریق چھٹی والے دن بھی جاری

سی ڈی اے کی انسداد تجاوزات مہم بلا تفریق چھٹی والے دن بھی جاری

اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے)انتظامیہ کی انسداد تجاوزات مہم بلا تفریق چھٹی والے دن بھی جاری ہے، گزشتہ روز تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کرتے ہوئے ڈھوک کالا خان اور کورال میں گرین بیلٹ اور رائیٹ آف وے پر تجاوزات کو مسمار کرکے 10 ایکڑ اراضی واگزار کروالی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے )انتظامیہ کی خصوصی ہدایات پر شہر بھر میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں کی جارہی ہیں۔اسی ضمن میں گزشتہ روز ڈھوک کالا خان اور کورال میں گرین بیلٹ اور رائیٹ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیاگیا اورمزکورہ علاقے میں گرین بیلٹ پر قبضہ کرکے قائم کی گئی غیر قانونی تجاوزات اور تجارتی سرگرمیوں کو مسمارکیاگیا۔دوران آپریشن 10ایکڑ سرکاری اراضی بھی واگزار کروالی گئی ہے، تجاوزات مافیا نے گرین بیلٹ اور رائیٹ آف وے پر بڑے پیمانے پرماربل،تعمیراتی میٹیریل،ٹف ٹائلز، آر سی سی پائپ،اسٹیل ورک کی دوکانیں بھینسوں کے باڑے،ٹھیئے،ڈھابے، ریڑھیاں، ٹک ٹی شاپس سمیت دیگر تجاوزات قائم کررکھی تھیں۔ادارہ ہذاکی کی جانب سے متعدد بار تجاوزات مافیا کو ازخود تجاوزات کے خاتمہ کیلئے نوٹسسز جاری کئے گئے۔آپریشن مشترکہ طور پر شعبہ انفورسمنٹ اورانوئرمنٹ نے کیا۔آپریشن کیلئے شعبہ ایم پی او کی بھاری مشنری کااستعمال کیاگیا ۔جبکہ دوران آپریشن علی ماربل، مصطفی ماربل،مردان ماربل،کنڈی ماربل،ڈائمن ماربل،بی ایم ماربل، کرسٹل ماربل،رمضان ماربل،کوہنور ماربل،پرویز بھنس باڑہ،اورنگزیب بھنس باڑہ،ماشااللہ سٹیل ورک، مدینہ ماربل،ایاز آر سی سی پائپ، محمند ماربل،خیبر ماربل،آلنور ماربل، قریشی ماربل،یاسین ماربل،الجنت ماربل،رحمانی ماربل، اسلام آباد ماربل،البدر ماربل،ماربل سٹون،سوات ماربل،ایمان ماربل،زبیر ٹف ٹائل، ساتسو چھیاسی ماربل،سے ایس کنگ ماربل،الرحمان ماربل،بونیر ماربل،بلوچستان ماربل،مبشر بلڈنگ مٹیریل،وقار ماربل،نصیب ماربل اورپاکستان ماربل کو مسمار کیا گیا ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔