Wednesday, January 15, 2025
ہومپاکستانپاکستان میں کورونا سے مزید63 اموات ،4 ہزار 368 نئے کیسز رپورٹ

پاکستان میں کورونا سے مزید63 اموات ،4 ہزار 368 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد،عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 63 اموات اور4 ہزار 368 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔کورونا وائرس کی تیسری لہر میں مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے بڑھ گئی ہے۔ پاکستان میں نو ماہ بعد کورونا کے ریکار ڈ چار ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 91 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 45 ہزار 356 ہو گئی ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 40 ہزار 120 ہے اور 5 لاکھ 91ہزار145 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔ کوروناسیمتاثرہ 2 ہزار 558 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 6 ہزار 142افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 486، خیبر پختونخوا 2 ہزار 260، اسلام آباد میں 555، گلگت بلتستان میں 103، بلوچستان میں 205 اور آزاد کشمیر میں 340 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 54 ہزار347، خیبرپختونخوا82 ہزار 677، سندھ 2 لاکھ 64 ہزار62، پنجاب 2 لاکھ 7 ہزار767، بلوچستان 19 ہزار427، آزاد کشمیر 12 ہزار95 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار983 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور دوسرے مرحلے میں60 سال سے بڑی عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔