Friday, January 3, 2025
ہومکھیلپاکستانی بیڈمنٹن اسٹار ماحور شہزاد پولینڈ انٹرنیشنل ٹورنامنٹ جیتنے کیلئے پرعزم

پاکستانی بیڈمنٹن اسٹار ماحور شہزاد پولینڈ انٹرنیشنل ٹورنامنٹ جیتنے کیلئے پرعزم

کراچی،پاکستان انٹرنیشنل بیڈمنٹن اسٹار ماحور شہزاد پولش انٹرنیشنل بیڈ منٹن ٹورنامنٹ جیتنے کے لئے پرامید ہیں ، جس سے انھیں 2021 اولمپکس کے لئے کوالیفائی کرنے میں مدد ملے گی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی نمبر1 بیڈ منٹن پلئیر ماحور شہزاد پولش انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کیلئے پولینڈ روانہ ہوگئی ہیں۔ پولینڈ روانگی سے قبل ماحور شہزاد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ ” کورونا وائرس کی صورتحال میں اکیلے سفر کرنا خطرے سے خالی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے اس موقع سے فائدہ اٹھانا ہے۔ماحور نے قوم سے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ قوم ان کی کامیابی کیلئے دعا کریں تاکہ ملک کا نام عالمی سطح پر روشن ہوسکے۔ماحور شہزاد سابق بیڈمنٹن کھلاڑی اور تجربہ کار روور محمد شہزاد کی بیٹی اور ویٹ لفٹر رابعہ شہزاد کی بہن ہیں۔ انہوں نے 11 سال کی عمر میں بیڈ منٹن کھیلنا شروع کیا تھا اور وہ کورٹ میں اپنے حریف کیخلاف تیز ترین شاٹس کھیلنے میں مہارت رکھتی ہیں ۔ ماحور شہزاد 2017 میں پاکستان انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں خواتین کی سنگلز چیمپئن رہ چکی ہیں ، وہ 2014 ایشین گیمز ، اور 2018 میں کامن ویلتھ گیمز میں بھی حصہ لے چکی ہیں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔