Wednesday, January 15, 2025
ہومپاکستانخراب موسم کے باعث یوم پاکستان پرمسلح افواج کی پریڈدو روز کیلئے موخر

خراب موسم کے باعث یوم پاکستان پرمسلح افواج کی پریڈدو روز کیلئے موخر

اسلام آباد ، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق اسلام آباد میں خراب موسم کے باعث تقریب کے انعقادکاشیڈول تبدیل کردیا گیاہے،یوم پاکستان پرمسلح افواج کی پریڈ اب 23 مارچ کی بجائے25 مارچ کوہوگی۔

پیر کو آئی ایس پی آرکے مطابق خراب موسم کے باعث یوم پاکستان کی تقریب کے انعقاد کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے،مرکزی تقریب پریڈ ایونیواسلام آباد میں ہوگی،مسلح افواج شاندارفوجی پریڈ پیش کریں گی ،جنگی طیارے فضائی کرتب دکھائیں گے۔یاد رہے کہ یوم پاکستان قرارداد لاہورکی منظوری کی مناسبت سے منایا جاتا ہے ،جس نے جنوبی ایشیا کے مسلمانوں کیلئے علیحدہ مملکت کے حصول کیلئے لائحہ عمل فراہم کیا تھا م،23 مارچ 1940 کو قرارداد پاکستان پیش کی گئی تھی جس کی بنیاد پرمسلم لیگ نے برصغیر میں مسلمانوں کے جدا گانہ وطن کے حصول کے لیے تحریک شروع کی تھی اورسات برس کے بعد اپنا مطالبہ منظور کرانے میں کامیاب رہی اور پاکستان دنیا کے نقشے پر معرض وجود میں آیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔