ہومپاکستانپاکستان بار کونسل کامشرف کے پروٹوکول پر تحفظات کا اظہار ، کاپی سب نیوز پر

پاکستان بار کونسل کامشرف کے پروٹوکول پر تحفظات کا اظہار ، کاپی سب نیوز پر

اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان بار کونسل نے سابق آمر پرویز مشرف کی میت پاکستان لانے کے لیے غیر معمولی پروٹوکول دینے پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔سب نیوز کو موصول اعلامیہ کے مطابق پرویز مشرف کی میت خصوصی طیارے سے واپس لانے سے عوام پر غیرضروری بوجھ پڑے گا، ملک کی معاشی ابتری کی صورتحال سب کے سامنے ہے، پرویز مشرف نے 1999 میں منتخب حکومت کے خلاف فوجی بغاوت کی۔پاکستان بار کونسل کے اعلامیہ کے مطابق پرویز مشرف 2008 تک آئین معطل کرکے صدر پاکستان کے عہدے پر قابض رہے، پرویز مشرف سنگین غداری کے مرتکب ہوئے، پرویز مشرف نے دو مرتبہ آئین پاکستان کو روندا، پرویز مشرف کو خصوصی عدالت نے سزائے موت سنائی، پرویز مشرف عدالتی بھگوڑا ہے جسے ریاستی پروٹوکول نہیں ملنا چاہیے، اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان بار نے خصوصی عدالت ختم کرنے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جو تاحال التوا کا شکار ہے، مرحوم جسٹس وقار سیٹھ کو سنگین غداری کیس میں پرویز مشرف کے فیصلہ دینے پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، پاکستان بار کونسل ہمیشہ غیر آئینی اقدامات کے خلاف کھڑی رہی، پاک فوج عوام کا ہر دل عزیز ادارہ ہے، پاک فوج آئین کے مطابق اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور حلف سے روگردانی نہ کرے، وکلا برادری آئین کے تحفظ، عدلیہ کی خودمختاری اور قانون کی حکمرانی کے لیے کھڑی رہے گی۔

666 1

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔