Saturday, December 21, 2024
ہومتازہ ترینسیاسی وسماجی شخصیت چوہدری جاوید سلہریا کا صدر ن لیگ سعودی عرب ملک منظور حسین اعوان کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ

سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری جاوید سلہریا کا صدر ن لیگ سعودی عرب ملک منظور حسین اعوان کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ

جدہ(خالد نواز چیمہ) پاکستان کے ممتاز بزنس مین سیاسی وسماجی شخصیت پاکستانی کمیونٹی کے ہر دلعزیز چوہدری جاوید سلہریا نے پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے مرکزی صدر ملک منظور حسین اعوان اور سرپرست اعلی رانا اشرف کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا

جس کے مہمان خصوصی چیرمین پاکستان مسلم لیگ ن چوہدری محمد اکرم گجر تھے، پاکستان مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری عرفاں سدرہ چوہدری احسان الہی گجر سنیر نائب صدر میاں رضوان ممتاز بزنس مین قاسم شہزاد چشتی پاک سعودی فرینڈز شب کے چیرمین خالد رشید پاکستان مسلم لیگ قاف کے ممتاز راہنما جٹ فیڈریشن انٹرنیشنل کے صدر عبداخالق پاکستان جرنلسٹ فورم کے صدر خالد نواز چیمہ زکیر بھٹی محمد عدیل اور ملک عاصم نے شرکت کی پاکستان کی موجودہ صورت حال پر اظہار خیال کیا گیا آخر میں تمام پاکستانی کمیونٹی نے چوہدری جاوید سلہریا کا عشائیہ پر مدعو کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔