Tuesday, October 21, 2025
ہوماسلام آبادراولپنڈی میں شادی ہال میں فائرنگ سے دلہن زخمی

راولپنڈی میں شادی ہال میں فائرنگ سے دلہن زخمی

راولپنڈی (سب نیوز )راولپنڈی کے علاقے وارث خان میں شادی ہال میں یکطرفہ محبت کے دعویدار نامراد عاشق نے شادی کے روز دلہن بنی اپنی ہی استانی کو گولیاں مار دیں،پولیس نے فائرنگ کرنے والے نوجوان کو ہال سے بھاگتے گرفتار کرلیااسلحہ برآمد کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم خاتون سے شادی کا اپنے طور پر خواہش مند تھا۔ ڈی ایس پی وارث خان سرکل طاہر سکندر نے کہادلہن کو گولی مار کر موقع سے بھاگنے والے ملزم محمد اویس کو پٹرولنگ کرتے ایس ایچ او وارث خان نے گرفتار کیا۔
ریسکیو حکام نے دلہن کو زخمی حالت میں بینظیر بھٹواسپتال منتقل کردیا گیا۔خاتون کو ایک گولی بازو اور دوسری پیٹ میں لگنے سے شدید زخمی ہو گئی۔ پولیس کے مطابق زخمی خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم اویس اپنی ٹیچر سے یکطرفہ محبت کا دعویدار اور اس سے شادی کا خواہشمند تھا۔ لڑکی کے والد کی مدعیت میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

WhatsApp Image 2023 02 05 at 11.01.23 PM

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔