Sunday, December 22, 2024
ہومپاکستانکوشش ہے قو م کو بہترین قیادت کا شعور دوں،وزیراعظم عمران خان

کوشش ہے قو م کو بہترین قیادت کا شعور دوں،وزیراعظم عمران خان

ملاکنڈ،وزیراعظم نے کہا کہ 30 سال میں ملک کا پیسہ چوری کیا گیا، خوشی صرف پیسے سے ہی نہیں ملتی، انسان صرف اپنے لئے جیے تو اس کا کوئی مقصد نہیں، لالچ کے باعث دنیا میں افراتفری مچی ہے۔ ملاکنڈ یونیورسٹی کے نئے بلاک کی افتتاحی تقریب سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی ساری یونیورسٹیز دیکھ چکا ہوں، نمل یونیورسٹی پاکستان کی اوکسفورڈ یونیورسٹی بنے گی، انسان صرف اپنے لیے جیے تو اس کا کوئی مقصد نہیں، لالچ کے باعث دنیا میں افراتفری مچی ہوئی ہے، انسان کو دنیا میں آنے کا مقصد سمجھنا ہوگا، ہم زندگی میں شارٹ کٹس لے لیتے ہیں، ہم نے ٹیکنالوجی اور ٹیکنیکل ایجوکیشن پر توجہ نہیں دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ30 سال میں ملک کا پیسہ چوری کیا گیا، ان کو پتا ہی نہیں ان کے پاس کتنا پیسہ ہے، خوشی صرف پیسے سے ہی نہیں ملتی، یہاں اربوں پتی بیٹھے جنہیں پتا ہی نہیں ان کے پاس کتنا پیسہ ہے، اگر یہاں شریف اور زرداریوں نے ہی امیر ہونا تھا تو پاکستان بننے کا مقصد نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم بڑے مشکل حالات سے نکلے ہیں، ملک مقروض تھا، جب حکومت میں آئے تو قرضوں کی ادائیگی کیلئے پیسے نہیں تھے، دوست ممالک نے مدد کی، ملک ڈیفالٹ سے بچ گیا، دوست ممالک نے مدد کی اور ہم نے قرضوں کی اقساط ادا کیں، اگر ملک ڈیفالٹ ہو جاتا تو آپ سوچ بھی نہیں سکتے کیا حالات ہوتے۔عمران خان نے مزید کہا کہ تعمیراتی انڈسٹری کو تاریخی سہولتیں فراہم کر رہے ہیں، 50 سال کے بعد 2 بڑے ڈیمز بنا رہے ہیں، سیاحت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے، سوات میں کورونا کے باوجود سیاحت کا شعبہ کامیاب رہا۔وزیراعظم نے کہا کہ ہماری توجہ زراعت کے شعبے پر توجہ مرکوز ہے،راوی سٹی سے کئی ہزار ارب کی دولت آئے گی،لاہورمیں راوی سٹی کے نام سے نیا شہربنارہے ہیں،ہمیں قرضوں کی واپسی کے لیے دولت میں اضافہ کرنا ہوگا،صنعتوں کی ترقی سے ملک کی ترقی مشروط ہے، تعمیری انڈسٹری کو تاریخی سہولتیں فراہم کررہے ہیں، 50سال کے بعد 2 بڑے ڈیمز بنارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے ڈھائی سال میں سود کے ساتھ قرضہ 20 ہزار ارب روپے واپس کیا،سوات میں کورونا کے باوجود سیاحت کاشعبہ کامیاب رہا ،ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے بہت آگے جاناچاہتے ہیں،سندھ حکومت بنڈل جزیرے پرسرمایہ کاری کی اجازت نہیں دے رہی،بڑے سرمایہ کار بنڈل جزیرے پرانویسٹمنٹ کے منتظر ہیں،6ٹریلین قرضوں کے سود پر دے چکے ہیں،

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔